پوپ فرانسس کو نئی الیکٹرک گاڑی مل گئی

Published: 05-12-2024

Cinque Terre

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو نئی الیکٹرک گاڑی مل گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی لگژری کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے بدھ کو پوپ فرانسس کو استعمال کے لیے ایک الیکٹرک پوپ موبائل پہنچائی ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس گاڑی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، اس میں شیشے کی چھت کے نیچے ایک اونچی سیٹ لگائی گئی جہاں سے پوپ فرانسس عقیدت مندوں کو جواب دے سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس متعدد مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے بحران پر عالمی کارروائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل پوپ فرانسس کے استعمال میں رہنے والی پوپ موبائل بھی اسی کمپنی نے تیار کی تھی۔