زمبابوے میں مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے سے جنوبی افریقہ میں مدد ملے گی، طیب طاہر

Published: 05-12-2024

Cinque Terre

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر نے کہا ہے کہ زمبابوے میں مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے سے جنوبی افریقہ سے سیریز میں مدد ملے گی۔بلاوائیو میں زمبابوے کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے طیب طاہر کا کہنا تھا کہ ہم نے مڈل اوورز کا صحیح استعمال نہیں کیا۔مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ کافی کلوز گیم ہوا، سب کی کوشش ہوتی ہے کہ میچ جیتیں۔ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جو اچھی بات ہے۔انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا۔ یہاں مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے سے جنوبی افریقہ سے سیریز میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے کامیابی سمیٹی۔ پہلے دو ٹی ٹوئنٹیز میں پاکستان کامیاب رہا جبکہ زمبابوے آخری میچ جیت گیا۔