’میری امیج اچھی مت بناؤ‘، تاپسی پنو کی پاپارازی کیساتھ دلچسپ گفتگو وائرل

Published: 06-12-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی پاپارازی کیساتھ دلچسپ گفتگو وائرل ہوگئی جہاں انہوں نے کہا میری اچھی امیج نہ بنائیں۔تاپسی ناصرف اپنی بہترین اداکاری بلکہ عوامی مقامات میں اپنے مزاحیہ اور ذہین جوابات کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔فلم تھپڑ، حسینہ دلربا اور ڈنکی میں شاندار پرفارمنس سے مداحوں کو متاثر کرنے والی تاپسی پنو کی پاپارازی کے ساتھ ہونے والی ایک دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاپسی ایک عمارت سے باہر نکل رہی تھیں جب پاپارازی (فوٹوگرافر) نے ان سے تصاویر لینے کی درخواست کی۔اس دوران جلدی میں نظر آنے والی تاپسی نے کہا، ’آتی ہوئے دی تھی نا فوٹو۔‘ ایک فوٹوگرافر نے جواب دیا، ’میں نہیں آیا تھا نا۔‘ اس پر تاپسی نے کہا، ’ابھی دیر سے آنے والوں کےلیے میں کچھ نہیں کر سکتی۔‘اسی دوران کسی نے کہا، ’اس کی گاڑی کھو گئی۔‘ تاپسی نے مذاق میں جواب دیا، ’تو میں کیا کروں بھائی؟ میری گاڑی آ رہی ہے پیچھے۔ ہٹ جاؤ، میں کہہ رہی ہوں لگ جائے گی۔‘ایک فوٹوگرافر نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’آپ اتنا اچھا بولتی ہیں‘، جس پر تاپسی ہنستے ہوئے بولیں، ’میں اچھا نہیں بولتی، کون بولا میں اچھی بولتی ہوں؟ میں بالکل اچھا نہیں بولتی، میری امیج اچھی مت بناؤ، متوازن رہو۔