سمبڑیال: اڈا بیگووالا سمبڑیال بس اور ٹیوٹا کے درمیان حادثہ کے باعث بس ڈرائیور موقع پر جان بحق

Published: 06-12-2024

Cinque Terre

سمبڑیال(چوہدری نصیر افضل سے)اڈا بیگووالا سمبڑیال بس اور ٹیوٹا کے درمیان حادثہ کے باعث بس ڈرائیور موقع پر جاں بحق۔ بس کیپیٹل فیکٹری سے مزدوروں کو لے کر سیالکوٹ کی طرف آرہی تھی اور روڈ پر کھڑے ٹیوٹا کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بس بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث بس ڈرائیور محلہ پاک پورہ سیالکوٹ کا رہائشی 55 سالہ عبدالرؤف ولد روشن دین موقع پر جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی شروع کردی۔