ڈی پی او کے احکامات:بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے جھنگ پولیس کی طرف سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

Published: 06-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے جھنگ پولیس کی طرف سے آگاہی سیمینارز کا سلسلہ جاری۔ انچارج ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر فضہ رخ نے ہائر سیکنڈری سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں بچوں کو چائلڈ ابیوز کے حوالے سے آگاہی دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ انچارج ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سب انسپکٹر فضہ رخ نے ہائر سیکنڈری سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں بچوں کو چائلڈ ابیوز کے حوالے سے آگاہی دی۔ بچوں کو انکی ذاتی حدود کا ادراک دلانے اور غیر محفوظ صورتحال میں ردعمل دینے کے بارے میں آگاہی دی گئی۔  مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی طرف سے چائلڈ ابیوز کے حوالے سے آگاہی مہم کو سراہا جارہا ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلا جھجک اپنے بچوں کو برے لمس کا شعور دیں۔ بچوں کو بڑوں کا ادب سکھایا جائے لیکن غلط بات پر انکار کی تربیت اور حوصلہ بھی دیا جائے۔  احترام کا یہ تصور کہ بولنا نہیں ہے جواب نہیں دینا، بات ماننا ہے، نہ صرف غلط بلکہ بچوں کیلئے خطرناک بھی ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق بچوں کے تحفظ کیلئے غیر معمولی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔