انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر پروموٹ ہونے والے 24 پولیس افسران کی رینک پننگ تقریب کا انعقاد

Published: 08-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر پروموٹ ہونے والے 24 پولیس افسران کی رینک پننگ تقریب کا انعقاد۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کے ہمراہ ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر جھنگ پولیس کے پروموٹ ہونے والے 24 پولیس افسران کی رینک پننگ کی تقریب میں ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کے ہمراہ ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے خاندان بھی شریک ہوئے۔15 اے ایس آئی کو سب انسپکٹر جبکہ 9 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا۔  ڈی پی او نے ترقی پانے پولیس افسران کو مبارکباد دی۔ ترقی پانے والے پولیس افسران کو دیانتداری اور فرض شناسی کیساتھ کام کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ محنتی پولیس افسران محکمانہ ترقی کے مستحق ہیں۔ پولیس افسران خدمت اور انصاف کی فراہمی کو اپنا نصب العین بنائیں اور اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں۔ پولیس افسران نے تقریب کے انعقاد پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا اور محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کے عظم کا اعادہ کیا۔