ویلڈن تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن: مویشی منڈی میں ٹھیکیدار کی جانب سے بھتہ خوری: پانچ افراد گرفتار

Published: 08-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف)تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے ایس ایچ او نے فیصل رزاق کاہلوں نے تاریخ میں پہلی بار بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈال دیا ضلع جھنگ میں لگنے والی مویشی منڈی میں ٹھیکیداروں کی جانب سے بھتہ خوری پر مقدمہ درج کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے۔مطابق ضلع جھنگ میں ہر ہفتہ والے دن بہت بڑی مویشی منڈی لگتی ہے جس میں ملک بھر سے بیوپاری آتے ہیں اور جانوروں۔کی خریداری کرتے ہیں جس میں ٹھیکیدار جو انتہائی بااثر ہوتے ہیں۔اور ملک بھر سے آِئے بیورپارییوں سے بھتہ خوری کے ساتھ بدمعاشی کرتے ہیں۔اور ہر خریدار گاڑی والے بھتہ خوری کرتے ہیں سب سے شیڈول سے ہٹ کر فیس تین گنا سے زیادہ لیتے ہیں اور احتجاج کرنے والے بدمعاشی کرتے ہیں اور ان سے خریدار اور فروخت کرنے والے دونوں تنگ تھے مگر ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا کیونکہ۔یہ۔اوپر تک اپروچ کرواتے اور بیچارے فروخت کرنے والے لینے والے اور گاڑی والے ان کے ظلم کا شکار ہوتے ایس ایچ او فیصل رزاق نے ان کی بدمعاشی نکال دی اور مقدمہ درج کرکے پانچ بندے گرفتار کر لیے