بند روڈ نئی سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار کا حادثہ:دو خواتین زخمی

Published: 08-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) بند روڈ نئی سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار کار کے حادثے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے پیدل چلتی ہوئی خواتین کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔زخمیوں کی شناخت سمیرہ بی بی زوجہ سجاد، عمر 35 سال، اور زبیدہ دختر غلام فرید، عمر 20 سال کے طور پر ہوئی۔ دونوں متاثرین کا تعلق شاہ کبیر جھنگ سٹی سے ہے اور انہیں سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔