مریدکے شہر خطرے میں: ہر طرف منی پمپ کی بھر مار‘ پوچھنے والوں کی پیسے کو سلامی

Published: 14-12-2024

Cinque Terre

مریدکے (محمد وقار بابر سے)مریدکے شہر میں منی پمپ پٹرول مشینیں‘ شہری خطرے میں تحصیل انتظامیہ و سول ڈیفنس نے معمولی جرمانہ کرنے کی آڑ میں احتیاطی تدابیر کے برعکس کھولی چھوٹ دے دی کسی وقت بھی نااہل انتظامیہ کے باعث بڑا سانحہ کے خدشات منڈلانے کا سلسلہ جاری شہریوں کا وزیراعلیٰ سمیت دیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کیمطابق مریدکے شہر گلی محلوں میں تحصیل انتظامیہ سول ڈیفنس تھانہ سٹی مریدکے انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت سے ہر طرف منی بمب پٹرول پمپ مشینیں کر دی گئی دوسری جانب جگہ جگہ ایل پی جی گیس بھرنے کا عمل جاری انتظامیہ معمولی جرمانے کرنے کی آڑ میں پٹرول مشینوں اور گیس فلنگ اسٹیشن کو کھلم کھلا چھوٹ دینے لگ پڑی جو بغیر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے برعکس ہیں اور کسی وقت بھی کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے شہریوں تاجروں رفاحی و سماجی تنظیموں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیتے غیر قانونی نصف شدہ منی پٹرول پمپ مشینوں اور گیس فلنگ اسٹیشن کیخلاف مقدمات درج کر کے مشینیں ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ہے