تھانہ کوتوالی جھنگ:مشہور زمانہ منشیات فروش نازیہ بی بی عرف پٹھانی گرفتار: 5080 گرام چرس برآمد

Published: 15-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان) شاہد امیر لدھیانہ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جھنگ کی سربراہی میں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔ مخبر کی اطلاع پر مشہور زمانہ منشیات فروش نازیہ بی بی عرف پٹھانی زوجہ بابر محمود قوم پٹھان کو 5080 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔نازیہ عرف پٹھانی جو کہہ تھانہ کوتوالی کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے نوجوان نسل کو منشیات کی ترسیل کر رہی تھی۔ ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ  بلال افتخار کیانی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے کے لئیے آخری حد تک جائیں گے۔ معزز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئیے ہمہ وقت تیار ہیں اور  کریمینلز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہیں گی۔ شاہد امیر لدھیانہ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جھنگ۔