شالیمار گروپ آف انڈسٹری جھنگ کے زیر اہتمام‘ منیجنگ ڈائریکٹر الحاج شیخ افواد کرم کی خصوصی ہدایت پر بالکل دستر خوان قائم کر دیا گیا

Published: 17-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف) شالیمار گروپ آ ف انڈسٹری جھنگ کے زیر اہتمام اور منیجنگ ڈائریکٹر الحاج شیخ فواد اکرم کی خصوصی ہدایت پر جھنگ صدر میں عرصہ ایک سال سے جھنگ صدر کے چار مقامات پر جن میں شالیمار پٹرول پمپ لاری اڈا پر بروز جمعرات،جمعہ اور سی این جی اینڈ میگا پٹرول پمپ فیصل آ باد روڑ پر ہفتہ،اتوار اور فاروق فلور ملز ٹوبہ روڑ منگل،بدھ جبکہ وکی ہوٹل ایوب چوک پر بروز سوموار کو فری دسترخوان قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں پر ایک ٹائم دوپہر کا کھانا بالکل فری دیا جاتا ہے جہاں پر سینکڑوں مزدور طبقہ کے افراد مستفید ہوتے ہیں یہ سلسلہ تقریبا ایک سال سے جاری و ساری ہے منیجنگ ڈائریکٹر شالیمار گروپ آ ف انڈسٹری الحاج شیخ فواد اکرم کا کہنا ہے کہ خدمت انسانیت کے حوالے سے گروپ کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی اور ادارہ ترقی خواتین کے نام سے فلاح انسانیت پر دن رات کوشاں ہیں، دوسروں کا خیال رکھنا انبیا علیہ اسلام کی سنت ہے۔مسلمانوں کا ایک دوسرے پر حق ہے۔خدمت انسانیت کے حوالے سے جھنگ صدر میں چار مختلف مقامات پر فری دسترخوان قائم کردیے گئے ہیں جس سے مزدور طبقہ کو روزانہ ڈیڑھ بجے دن مفت کھانامہیا کیا جاتا ہے۔