چیمپئنز ٹی20 کپ: لائنز نے اسٹالینز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں لائنز نے اسٹالینز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لائنز نے اسٹالینز کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔لائنز کے حسن نواز 74 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ روحیل نذیر 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اسٹالینز کی جانب سے شعیب ملک اور معاذ صداقت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹالینزکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے تھے۔ حسنین طلعت 43 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔