ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

گجرات (چوہدری نصیر افضل سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد میٹنگ میں سرکل افسران، ایس ایچ اووز، ڈی ایس پی ٹریفک اور سی آئی اے کی شرکت، کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا گیا، اہم ہدایات جاری کریمینل افراد کی گرفتاریوں کے دوران ضروری طور پر حفاظتی سازوسامان استعمال کرنے کے احکامات ریڈ کے دوران ہر پولیس افسر اور جوان کیلئے بُلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا دورانِ ریڈ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی لازمی طور پر کی جائے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پٹرولنگ پلان از سر نو ترتیب دینے کے احکامات جاری  مشکوک اشخاص اور مشکوک وہیکلز کی چیکنگ کیلئے ای پولیس پوسٹ کا موثر استعمال یقینی بنایا  جائے موٹرسائیکل چور گروہوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے چوروں، ڈکیتوں، اور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے کے احکامات۔ کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے موثر سکیورٹی پلان تشکیل دینے کی ہدایات جاری دھند اور کرشنگ سیزن میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں سنگین نوعیت کے مقدمات بالخصوص عورتوں اور بچوں کے مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی کو یقینی بنایا جائے خواتین اور بچوں پر تشدد، ذیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے سپیشل انیشییٹو پولیس سٹیشن میں تمام SIPS پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد کیا جائے حساس عمارتوں، عبادت گاہوں، بینکوں، اور جیولری شاپس کی سیکیورٹی آڈٹ کو یقینی بنایا جائے   شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پکٹس اور سنیپ چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے  چوری اور دیگر وارداتوں کی روک تھام کے لیے کرایہ داروں کا اندراج اور کیمرے نصب کرنے پر زور۔ دیا گیا   بدمعاشی اور اسلحہ کلچر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔دوران میٹنگ اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور بیس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا