ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

Published: 18-12-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال خان بیوروچیف)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن سمیت تمام ایس ڈی پی اووز اور ایس ایچ اووز کی شرکت کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا گیا، جرائم کی روک تھام کیلئے اہم ہدایات جاری کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے موثر سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ دھند اور کرشنگ سیزن میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں، حفاظتی اقدامات کے بغیر ریڈ کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی، غیر قانونی حراست، ٹارچر سیل اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سنگین نوعیت کے مقدمات بالخصوص عورتوں اور بچوں کے مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی کو یقینی بنایا جائے، شدید دھند میں چوری کے امکانات دیہی علاقوں میں نسبتاً بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا ٹھیکری پہرے کو ہر صورت فعال رکھا جائے،  منشیات فروشوں کے خلاف انفارمیشن نیٹ ورک کا مزید موثر بنا کر انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے،  گینگسٹرز اور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے اہداف کے نتائج آن گراؤنڈ عملی طور پر مانگے جائیں گے۔چونکہ اور چنانچہ جیسے الفاظ کے ساتھ فرض شناسی میں کسی قسم کا جواز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کریں کہ آپ شہریوں کے حقیقی غمخوار ہیں۔