قاہرہ میں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم وطن روانہ

Published: 20-12-2024

Cinque Terre

وزیراعظم شہباز شریف قاہرہ میں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 18 اور 19 دسمبر کو ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ مصر کے وزیر ہوا بازی اور قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔ وزیراعظم نے ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم خطاب بھی کیا جبکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کی۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی شامل تھے۔