Published: 20-12-2024
قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کا ٹوٹل ہی بھول گئے۔ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 329 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا۔ اس میں مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم نے 73 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔پاکستان ٹیم کی اننگز کے اختتام پر پریزینٹر نے بابر اعظم نے ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق سوال پوچھا اور کہا کہ کیا وہ ٹیم کے اس ٹوٹل سے مطمئن ہیں؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم ٹیم کا ٹوٹل ہی بھول گئے۔ بابر کو جواب دینے کےلیے انکے عقب میں موجود اسکورڈ بورڈ کا سہارا لینا پڑا۔