تھانہ رحمانیہ پولیس: اغواء برائے تاؤان‘ ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی مجرم اشتہاری کو ناجائزاسلحہ پسٹل30بورسمیت گرفتار

Published: 20-12-2024

Cinque Terre

گجرات (چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ رحمانیہ پولیس نے اغواء برائیتاوان،اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی مجرم اشتہاری کو ناجائزاسلحہ پسٹل30بورسمیت گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی  لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی پولیس سرکل لالہ موسیٰ کاسنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر صغیر حسین اور انکی پولیس ٹیم نے اغواء برائے تاوان اورڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرم اشتہاری کوگرفتارکرکیاسکیقبضہ سیپسٹل30برآمدکرلیا۔ملزم کی شناخت حبیب منظور ولد منظور حسین سکنہ بسنت پورہ ضلع سیالکوٹ کے نام سے ہوئی۔گرفتار مجرمان اشتہاری مختلف اضلاع میں اغواء برائے تاوان اورڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار مجرم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔