نگہت ہسپتال گوجرہ روڈ جھنگ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

Published: 23-12-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال خان بیوروچیف) جھنگ کے معروف معالج برائے دل، بلڈ پریشر، شوگر و کولیسٹرول ڈاکٹر مبشر حسن ملک ایم بی بی ایس گولڈ میڈلسٹ، ایم ڈی کارڈیالوجی (یو ایچ ایس)، سابق رجسٹرار فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کی جانب سے نگہت ہسپتال گوجرہ روڈ جھنگ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 100 سے زائد مریضوں کا نہ صرف مفت چیک اپ، ای سی جی اور ایکو کارڈیوگرافی کی گئی بلکہ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ صبح 9 تا شام 6 بجے تک جاری رہا جس میں اسسٹنٹ کے طور پر محمد ذیشان نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ کیمپ کے اختتام پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مبشر حسن ملک کا کہنا تھا کہ آجکل نوجوانوں میں شوگر، بلڈ پریشر اور دل کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جو باعث تشویش ہے۔ مرغن غذائیں، فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال اور پانی کا کم استعمال ان امراض کا باعث بن رہے ہیں۔ خصوصاً نوجوان روزانہ 30 منٹ کی واک یا ورزش کو اپنا معمول بنائیں اور پھل و سبزیوں اور سلاد کو اپنی  غذا کا لازمی جزو بنائیں تو ان موذی امراض سے چھٹکارا ممکن ہے۔ الحمد اللہ آج کا کیمپ بہت اچھا رہا جس میں کئی مستحق مریضوں کو فری طبی سہولیات اور ادویات دی گئیں، ان شاء اللہ خدمت خلق کا یہ سفر جاری رہے گا۔