پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، پی سی بی کا پہلے میچ کے ٹکٹوں کی رقم سیلاب زندگان کو عطیہ کرنے کا اعلان

Published: 01-09-2022

Cinque Terre

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔ پی سی بی نے کراچی میں شیڈول پہلے میچ کی گیٹ آمدنی سیلاب زدگان کے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور کراچی میں میچز دیکھنے کے خواہشمند افراف کو ایک شناختی کارڈ پر ایک ہی ٹکٹ جاری ہوسکےگا۔ فیملی ممبران کے لیے ٹکٹ لینے کے خواہشمند ہر فرد کے الگ الگ شناختی کارڈ پر بکنگ کرواسکیں گے۔بچوں کو ب فارم دکھانےپر پر ٹکٹ جاری کیاجائے گا۔ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت پرنٹیڈ ٹکٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔کراچی میں چار میچز کےلیے زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 1500روپے کا رکھا گیا ہے جبکہ سب سےسستا ٹکٹ 250 روپے کا ہوگا۔اسی طرح لاہور میں تین میچوں کے ٹکٹ نرخ 3500 روپے طے کیے گئے ہیں۔ ٹکٹ بک می ڈاٹ پی کے ویب سائٹ پر جاکر بک کروائے جاسکتےہیں۔