آسٹریلوی کھلاڑی کا سیلاب زدگان کیلیے فنڈز جمع کرنیکا اعلان

Published: 03-09-2022

Cinque Terre

کینبرا: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنے کا اعلان کر دیا۔لاہور قلندرز کے فاتح کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے وہ اپنی جرسیاں نیلامی کے لیے پیش کریں گے اور جمع ہونے والی رقم متاثرین کی طرف بھیج دی جائے گی۔ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ’’تصور کریں کہ اگر ہم میں سے ہر شخص ایک ڈالر عطیہ کرتا ہے، تو کچھ ہی وقت میں ہم ایک ملین ڈالر اکٹھا کر سکیں گے جس سے بہت سے لوگوں کی مدد ہو سکے گی‘‘۔فواد احمد نے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے اپنی تین جرسیاں نیلامی کے لیے پیش کروں گا جس کے لیے لوگ مجھے پرائیویٹ میسج پر بولی کی رقم بتا سکتے ہیں جبکہ زیادہ بولی والی رقم سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کروں گا۔واضح رہے کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے فواد احمد نے اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔