انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان

Published: 03-09-2022

Cinque Terre

 لاہور: انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دورہ پاکستان کے لیے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کردیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی قیادت کے فرائض جوز بٹلر نبھائیں گے جبکہ اعلان کردہ اسکواڈ میں معین علی، جورڈن، سیم کیرن، ڈیکٹ، ڈیوسن، گلیسن، ٹوم ہیلیم، ویل جیکس، ملان، راشد، سالٹ، اولی سٹون، ٹوپلی، ویلی، ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر لیام لیونگ اسٹون کی دورہ پاکستان میں شرکت مشکوک ہے جبکہ بین اسٹوکس کو بھی آرام کروایا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔