بھارتی بیٹرز کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاؤں گا، حارث رﺅف

Published: 04-09-2022

Cinque Terre

 دبئی: حارث رﺅف بھارتی بیٹرز کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ بھارت کیخلاف پہلے میچ میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی تھی،دوسرے میں اپنی بہترین کوشش کرینگے۔حارث رﺅف نے کہا کہ کھلاڑی اچھے ردھم میں نظر آرہے ہیں،ٹیم پلان کے مطابق کارکردگی دکھانے کیلیے پر عزم ہیں۔بھارتی بیٹرز پرفارم کرتے ہوئے آرہے ہیں، ان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاٹ بال کریں گے تو بیٹرز شاٹ کھیلنے کیلیے غلطیوں پر مجبور ہوں گے۔ نیدرلینڈز کا دورہ مکمل کرتے ہی ایشیا کپ کیلیے یواے ای آگئے تھے،موسم کا کافی فرق ہونے کی وجہ سے کریمپس وغیرہ پڑے۔حارث رﺅف نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں بولنگ میں تھوڑی دقت بھی ہوئی، میڈیکل ٹیم نے صورتحال کا مقابلہ کرنے میں خاصی مدد کی ہے،بہرحال اب پرفارم کرنے کیلیے تیار ہیں،اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔