پاک بھارت میچ؛ حسنین یا حسن علی میں کس کو موقع ملے گا؟

Published: 05-09-2022

Cinque Terre

 دبئی: پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت کیخلاف کھیلے گا، مگر شاہنواز دھانی کی انجری کے سبب قومی ٹیم میں آج حسن علی یا محمد حسنین کو موقع ملنے کا امکان ہے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی تاہم اس سے قبل پاکستان کو اپنی پلیئنگ الیون میں سائیڈ اسٹرین انجری کے شکار شاہنواز دھانی کی جگہ حسنین یا حسن علی میں سے کسی ایک کھلاڑی کو شامل کرنا پڑے گا۔قومی ٹیم نے گزشتہ روز نیٹ پریکٹس کے بجائے صرف جم سیشن کو ترجیح دی اور ٹیم مینیجر منصور رانا کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا تھا۔ایشیا کپ کے آغاز سے قبل شاہین آفریدی جبکہ ٹورنامںٹ کے دوران محمد وسیم جونیئر بھی انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔دوسری جانب بھارتی ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ہے کیونکہ اویش خان بخار میں مبتلا ہیں جبکہ جڈیجا انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ انکی جگہ اکسر پٹیل کو پلئینگ الیون میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔