Published: 06-09-2022
ابوظبی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں شاندار جشن منایا. پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست سے فاش کیا، جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں شاندار جشن منایا۔کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹرز نے نشیب و فراز سے گزرنے والے میچ کے سنسنی خیز آخری لمحات میں انتہائی انہماک سے کھیل پر توجہ مرکوز رکھی اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال پر جذبات سے لبریز نظر آئے۔پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ دوڑ گئی، خاص طور پر شاداب خان والا انداز میں رقص کرنے لگے، بعد ازاں کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔