Published: 07-09-2022
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان افغانستان کےخلاف میچ سے مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔ان کی تمام رپورٹس کلیئرآئی ہیں اور افغانستان کے خلاف اہم میچ کےلیے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد رضوان کو ٹیم انتظامیہ نے میچ سے پہلے ریسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لیے رضوان آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔وہ بدھ کو افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کےلیے دستیاب ہیں۔بھارت کے خلاف میچ میں 100 فی صد فٹ نہ ہونے کے باوجود رضوان نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔