شاہنواز دھانی، وسیم جونیئر اور محمد رضوان کی فٹنس میں بہتری

Published: 07-09-2022

Cinque Terre

 لاہور: ایشیا کپ کے بدھ کو شیڈول افغانستان کے خلاف اہم میچ سے پہلے قومی کرکٹرز شاہ نواز دھانی، وسیم جونیئر اور محمد رضوان کی فٹنس میں بہتری کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق نوجوان فاسٹ بولرز شاہ نواز دھانی اور محمد وسیم جونیئر پہلے سے کافی اچھا محسوس کر رہے ہیں، دونوں بولرز آج آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم کے نیٹ سیشن میں حصہ لیں گے جہاں دھانی اور وسیم سے بولنگ کروا کر ان کی فٹنس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب محمد رضوان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کی رپورٹس بھی حوصلہ افزا ضرور ہیں تاہم ان کے ٹریننگ کرنے یا ریسٹ کرنے کا فیصلہ کچھ دیر میں ٹیم مینجمنٹ میڈیکل ٹیم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔بھارت کے خلاف میچ میں مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود محمد رضوان نے شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔