ایشیاکپ؛ کون کون سے پاکستانی کھلاڑی ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں؟

Published: 07-09-2022

Cinque Terre

 دبئی: ایشیاکپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کھیلے جارہے ہیں، پاکستان نے اپنے گزشتہ مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹاپ پوزیشن سمیٹ لی ہے۔سپر فور مرحلے میں تمام ٹیموں کو 3، 3 میچز کھیلنے ہیں پاکستان کو اپنے اگلے دو میچز سری لنکا اور افغانستان کے خلاف کھیلنے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے اب دو میچز باقی جس میں انہیں لازمی کامیابی سمیٹی ہوگی، ہار کی صورت میں انڈین ٹیم فائنل راؤنڈ سے باہر ہوجائے گی۔دوسری جانب ایشیاکپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو پاکستان اور بھارت کے پلیئرز چھائے ہوئے ہیں۔محمد رضوان قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ تین اننگز میں 192 رنز اسکور کررکھے ہیں جس میں انکی اوسط 96 رنز بنتی ہے، ایونٹ رضوان نے 2 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ انکا بہترین اسکور 78 رنز ہے۔ ویرات کوہلی بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی تین سالوں کے بعد ٹورنامنٹ میں فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں انہوں نے 3 میچوں میں 77 کی اوسط سے 154 رن بنائے ہیں، جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ 60 انکا بہترین اسکور ہے۔محمد نوازبھارت کے خلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم آل راؤنڈر محمد نواز کیلئے ایونٹ بہت اچھا چل رہا ہے، بائیں ہاتھ کے اسپنر نے تین میچوں میں 9 کی اوسط سے سب سے زیادہ 7 وکٹیں لی ہیں، جس میں 5 رنز کے عوض 3 وکٹ بہترین کارکردگی ہے، انکا اکنامی ریٹ 6.51 ہے۔ ںواز نے دو اننگز میں 22 کی اوسط سے 43 رنز بھی بنائے ہیں۔مجیب الرحمن گروپ راؤنڈ میں سری لنکا کو شکست دیکر ایونٹ میں خطرے کی بجانے والی افغانستان کی ٹیم کے کھلاڑی مجیب الرحمن نے اب تک کمال کی گیند بازی کی ہے، وہ ایونٹ میں 7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ 16 انکا بہترین اسکور رہا ہے۔ شاداب خان قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے تین میچوں میں 6 وکٹیں لی ہیں، جس میں 8 رنز کے عوض 4 وکٹیں بہترین ہے، انکا اکنامی ریٹ 5.43 ہے۔ شاداب کو محض ایک بار بیٹنگ کا موقع ملا ہے جس میں انہوں نے 10 رنز اسکور کیے تھے۔