Published: 07-09-2022
دبئی: بھارت کے تجربہ کار کھلاڑی ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے مزید دو چھکے درکار ہیں۔ویرات کوہلی یہ کارنامہ سرانجام دے کر چھکوں کی عالمی فہرست میں دسویں نمبر پر آسکتے ہیں۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 میں ویرات کوہلی کے پاس سری لنکا کے خلاف 100 چھکے مکمل کرنے کا موقع تھا تاہم بھارتی بلے باز صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف میچ میں چھکوں کی سنچری مکمل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 172 چھکے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے لگا رکھے ہیں جبکہ 171 چھکوں کے ساتھ بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے اور 124 چھکوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل تیسرے نمبر پر ہیں۔