ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

Published: 08-09-2022

Cinque Terre

شارجہ: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے اور آخری اوور میں قومی ٹیم کو جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے، نسیم شاہ نے افغان بولر فضل الحق فاروقی کو دو گیندوں پر دو لگاتار چھکے لگا کر ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔نا ممکن کو ممکن بنانے والی بلے باز نسیم شاہ نے روی شاستری کو انٹرویو میں بتایا کہ ان دو چھکوں کے مارنے پر لوگ بھول گئے کہ میں بولر بھی ہوں، مجھے یقین تھا کہ میں چھکے مار دوں گا اور چھکے مارنے کے لیے محمد حسنین کا بلا استعمال کیا۔ایشیاء کپ 2022 کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر اتوار کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ افتخار احمد 30 رنز، شاداب خان 36 رنز، محمد نواز 4 رنز، خوشدل شاہ ایک رن، حارث رؤف صفر اور آصف علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے اور نسیم شاہ کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی، صدر مملکت نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔