ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

Published: 08-09-2022

Cinque Terre

 لاہور: ویمنز ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، اوپنر سدرا امین اور وکٹ کیپر سدرا نواز کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ڈیبیو کی منتظر صدف شمس کو بھی منتخب کیا گیا ہے جبکہ انعم امین اور گل فیروز کو ڈراپ کر دیا گیا۔بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں شیڈول ایونٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیما سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرا امین، سدرا نواز، طوبیٰ حسن شامل ہیں۔ریزروز میں نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو رکھا گیا ہے۔