شائقین کرکٹ نے نسیم شاہ کو اپنے موبائل فون دے دیئے، ویڈیو وائرل

Published: 11-09-2022

Cinque Terre

 دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کو شائقینِ کرکٹ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنے موبائل فون دے دیئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران جب نوجوان پیسر باؤنڈری پر کھلاڑیوں سے بات چیت کررہے تھے تو شائقین کرکٹ نے انکی طرف اپنے موبائل فون پھینکے جنہیں نسیم شاہ نے کیچ کرلیا۔اس میچ میں نسیم شاہ اور شاداب خان کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ عثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم شائقین کرکٹ نے افغانستان کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان پیسر کو شائقین نے خوب داد دی۔