Published: 12-09-2022
کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کے فائنل میچز جیتنے کا موازنہ کیا جائے تو سری لنکا 5 میچز جیت کر نمایاں ہے۔ریکارڈ کے مطابق سری لنکا نے ایشیا کپ کے 10فائنل کھیلے جن میں سے 5 میچز میں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا جبکہ پاکستان نے 4 مرتبہ فائنل میچز کھیلے لیکن قومی ٹیم دو مرتبہ ہی ٹائٹل اپنے نام کر سکی۔پاکستان نے سن 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی جبکہ یہ دونوں فائنل میچز بنگلہ دیش میں کھیلے گئے تھے۔ سن 2000 میں پاکستان نے سری لنکا جبکہ 2012 میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔سری لنکا سن 1986 میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشیا کپ کا چیمپیئن بنا تھا جبکہ دوسری مرتبہ 1997، تیسری مرتبہ 2004، چوتھی مرتبہ 2008 اور پانچویں مرتبہ 2014 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔دونوں ٹیمیں اب تک تین مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں ایک دوسرے مدمقابل آچکی ہیں۔