دھونی کے مجسمے پر مداحوں کی دلچسپ میمز

Published: 08-10-2022

Cinque Terre

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا مجسمہ تنقید کی زد میں آگیا۔بھارتی ریاست کرناٹک کے چامنڈیشوری ویکس میوزیم نے دھونی کا مجسمہ نصب کیا جس پر مداحوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنادیا۔حال ہی میں میوزیم میں دھونی کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی تھی، جس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔مداحوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہو لکھا کہ ’’دھونی کا مجسمہ کم البتہ کوئی ٹک ٹاکر ضرور لگ رہا ہے‘‘۔ ایک اور صارف نے ’’شعیب اختر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اس کو دیکھ کر میرے بچے ڈر گئے‘‘۔مہندر سنگھ دھونی بھارت کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی 3 میگا ایونٹس کی ٹرافیاں جیتیں۔