Published: 13-10-2022
کراچی: پاکستان کے اسٹریٹ چائلڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری اسٹریٹ چائلڈ عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک پاکستانی ٹیم کی پیش قدمی جاری ہے۔پاکستانی ٹیم نے میزبان قطر کو8 گول سے شکست کے بعد بوسینیا کو بھی تین گول سے زیر کیا اور کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔اسٹریٹ چائلڈ قومی ٹیم نے اپنی جیت سیلاب زدگان کے نام کردی۔ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے تینوں گول طفیل شنواری نے کیے، قبل ازیں پاکستان نےاپنے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم قطر کو تختہ مشق بناتے ہوئے 8 گول سے شکست دی،طفیل شنواری اور محمد عدیل نے تین تین گول داغے جبکہ محمد علی ، محمد جنید نے1،1 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا،پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سوڈان کو تین گول سے مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بورنڈی سے مقابلہ برابر رہا تھا۔