افتخار دھونی بننا چاہتے ہیں لیکن اننگز کا اختتام ان کی طرح نہیں کرتے، اجمل

Published: 13-10-2022

Cinque Terre

سابق آف اسپنر سعید اجمل نے پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افتخار احمد اپنی اننگز دھونی کی طرح شروع کرتے ہیں لیکن اس کا اختتام انکے اسٹائل میں نہیں ہو پاتا۔سعید اجمل نے یوٹیوب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افتخار احمد نے 27 گیندوں پر 27 رنز بنائے انہوں اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی، افتخار ایم ایس دھونی کی طرح کھیلتے ہیں، لیکن وہ ایم ایس کی طرح اننگز کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس دھونی آخری اوورز میں سنگلز اور چھکے چوکے لگا کر ٹیم کو اچھی پوزیشن میں لاکھڑا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود بھی اسی طرح ابتداء میں 5 سے 7 ڈاٹ بالز کھیلتے ہیں جب شارٹس مارنے کا ٹائم آتا ہے تو وہ آؤٹ ہوجاتے ہیں۔قبل ازیں ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہوا تھا جس کے باعث پاکستان ایشاکپ کے فائنل اور ہوم سیریز میں 3-4 سے شکست ہوئی۔دوسری جانب قومی ٹیم 23 اکتوبر کو ورلڈکپ میں اپنا افتتاحی میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی تاہم تجریہ کاروں کو مڈل آرڈر پر اب بھی خدشات ہیں کیونکہ پاکستانی سائیڈ بابر اور رضوان پر انحصار کررہی ہے۔