جاوید میانداد قومی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

Published: 14-10-2022

Cinque Terre

 لاہور: سابق کپتان جاوید میانداد قومی کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں سامنے آگئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شریک ٹیم میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، ہمیں اسکواڈ میں منتخب کھلاڑیوں کو بیک کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پرفارمنس میں اونیچ ہوتی رہتی ہے، بری پرفارمنس سے ہر کھلاڑی گزرتا ہے، ہر روز سنچری نہیں بنتی نہ کوئی بالر 5 وکٹیں حاصل کرتا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو میدان میں سب کچھ بھول کر کھیل پر فوکس رکھتے ہوئے صرف سوفیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرنی چاہیے، ٹی20 کرکٹ اب وقت کی ضرورت ہے اور اس میں کھلاڑی پر زیادہ پریشر نہیں ہوتا، بس کریز پر جاکر اسے ہٹنگ کرنا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل کرکٹ کا حسن ٹیسٹ کرکٹ ہےجہاں کھلاڑی کے ٹمپرائمنٹ کا پتہ چلتا ہے، اسے خود کو منوانے کا پورا موقع ملتا ہے۔لیجنڈری بیٹر پاکستان جونئیر لیگ میں کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ سے کافی متاثر نظر آئے، ان کا موقف تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کی لگن ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کریں۔