Published: 18-10-2022
ہوبارٹ: ورلڈ کپ ٹی20 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے چوتھے میچ میں زمبابوے نے آئرلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 175 رنز کا ہدف دیا تھا، آئر لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 82 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ قبل ازیں، کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے اپ سیٹ شکست دی۔