Published: 18-10-2022
برسبین: ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے باونڈری پر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر شائقین کو حیران کر دیا۔ہدف کے تعاقب کے دوران میچ کے آخری اوور میں محمد شامی کی گیند پر پیٹ کمنز نے چھکا لگانے کی کوشش کی تاہم باونڈری پر کھڑے بھارتی فیلڈر ویرات کوہلی نے اچھل کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ لیا جس پر شائقین داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور انکی فٹنس کی تعریف کرنے لگے۔آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف 4 گیندوں پر 7 رنز کی ضرورت تھی اور پیٹ کمنز نے محمد شامی کو چھکا لگانے کی بھرپور کی کوشش کی تاہم ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کھلاڑی کی کوشش ناکام بنا دی۔بھارتی بولر محمد شامی نے آخری 4 گیندوں پر مسلسل 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح، آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف وارم اَپ میچ میں 6 رنز سے شکست ہوئی۔