پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔جنوری 2023 میں پاکستان میں شیڈول یہ سیریز 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024 آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سال ہو گا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے جون 2024ء میں کرنی ہے۔مختصر دورانئے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔جنوری 2023میں کھیلے جانے والے یہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027 کا حصہ نہیں ہیں۔