Published: 20-10-2022
برسبین: ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کے مابین کھیلے جانے والا وارم اَپ میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔برسبین میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے۔افغان ٹیم کے اوپنرز اپنی ٹیم کو بڑا اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر حضرت اللہ ززئی 9، رحمان اللہ گرباز 0 پر آؤٹ ہوئے، مڈل آرڈر میں ابراہیم زادران 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان محمد نبی نے میچ کے اختتامی لمحات میں جاحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 17 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عثمان غنی نے انکا ساتھ دیتے ہوئے 32 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث روؤف نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائے، تاہم بارش مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔قبل ازیں پاکستان کو اپنے پہلے وارم اَپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔