ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز نے پہلی فتح سمیٹ لی

Published: 20-10-2022

Cinque Terre

گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دیکر پہلی فتح سمیٹ لی۔گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیئت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، جانسن چارلس نے کالی آندھی کے لیے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی۔دیگر بلےبازوں میں کائل میئرز 13، ایون لیوس 15، کپتان نکولس پورن 9، رومن پوویل 28، شمارا پروکس 0، جیسن ہولڈر 4 جبکہ عقیل حسین رنز بناکر نمایاں رہے۔