انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم بولر زخمی ہوکر ٹی20 ورلڈکپ سے باہر

Published: 21-10-2022

Cinque Terre

برسبین: ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، مختصر فارمیٹ کے فاسٹ بولر رِیس ٹوپلے بائیں ٹخنے میں انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خلاف وارم اپ میچ سے قبل فیلڈنگ ڈرل کے دوران فاسٹ بولر رِیس ٹوپلے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔انگلینڈ کی ٹیم نے فاسٹ بولر کی انجری کے باعث بیک اپ پر موجود ٹمل ملز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز ٹی20 ورلڈکپ کے میزبان ملک آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس گولف کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے، جوش انگلس آسٹریلوی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کے متبادل کھلاڑی ہیں۔واضح رہے کہ انگلش ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 22 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔