انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Published: 23-10-2022

Cinque Terre

 پرتھ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پرتھ میں کھیلے گئے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ 113 رنز کا ہدف 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے لائم لِیونگسٹون 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ ایلکس ہیلز 19، کپتنا جوس بٹلر اور ڈیوڈ ملان 18، 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان، راشد خان، فرید احمد اور محمد نبی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل افغانستان کی ٹیم انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 32 اور عثمان غنی 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 10 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس 2، 2 اور کرس ووکس 1 وکٹ حاصل کر سکے۔میچ کے بہترین کھلاڑی سیم کرن قرار پائے۔