ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کتنی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے؟

Published: 24-10-2022

Cinque Terre

میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک پانچ مرتبہ صفر پر وکٹ گنوا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے خلاف میچ میں بابراعظم بیٹنگ کرنے کریز پر آئے لیکن بھارتی بولر ارشدیپ سندھ کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔قومی ٹیم کے کپتان 2016 سے 2022 کے دوران اب تک 93 میچز کھیل چکے ہیں جبکہ 88 اننگز میں صرف پانچ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں 129.60 اسٹرائیک ریٹ سے 3231 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی دو سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ 122 رنز کی اننگز بھی کھیلی۔قومی ٹیم کے کپتان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین سل سے زائد عرصے تک نمبر ون بلے باز بھی رہے ہیں۔ موجودہ رینکنگ میں بابراعظم تیسری جبکہ محمد رضوان پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔