Published: 24-10-2022
میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کے ابتدائی بلےبازوں پاکستانی پیس بیٹری نے جلد پویلین کی راہ دیکھادی۔میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے تھے تاہم بھارت نے آخری اوور میں رنز اسکور کرکے کامیابی سمیٹی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم پاکستانی پیس اٹیک کے سامنے بےبس نظر آئی، بھارت کے ابتدائی تینوں بلےباز پیسرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔اوپنر کے ایل راہول کو نسیم شاہ، کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو بھی حارث رؤف کا شکار بنے۔قبل ازیں بھارتی بولنگ لائن کے خلاف پاکستان کے دونوں اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان جلد وکٹیں گنوابیٹھے تھے۔