بابراعظم کامنصوبہ جان گیا تھا، ویرات کوہلی

Published: 25-10-2022

Cinque Terre

 کراچی: پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کو فتحیاب کرنے والے اسٹار پلئیر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ میچ کے حوالے سے بابر اعظم کی حکمت عملی کو بھانپ لیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر شئیر کی جانے والی ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی ویڈیو میں دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے متعلق گفتگو کی۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میچ جب آخری مراحل میں تھا تو ہم نے دیکھا نواز کا صرف ایک اوور ہے تو ہم نے وہیں بھانپ لیا تھا کہ بابر آخری اوور نواز سے کروائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہاردک سے کہا کہ ہم اگر حارث رؤف کے اوور میں شاٹس کھیل دیں تو میچ ہمارے لیے سیٹ ہو جائے گا،اتفاق سے یہ ہی ہوا جو ہم نے سوچا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تیزی کے سے وکٹیں گرنے پر وہ دباؤ کا شکار تھے، ہاردک گراؤنڈ میں آیا تو اس وقت میں بہت زیادہ دباؤ میں تھا۔کوہلی نے کہا کہ ہاردک نے کریز پر آکر مجھے کہا صرف پارٹنر شپ بنانی ہے اور وکٹ بچانی ہے،ہیڈ کوچ نے بھی کہا کہ تم دونوں کا کریز پر ہونا بہت ضروری ہے۔