بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا آنجہانی والد کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے

Published: 25-10-2022

Cinque Terre

 کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کامیابی پر بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا والد کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔میلبران میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ہاردک ماضی میں پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑے۔ہاردک کا کہنا تھا کہ اپنے والد کی کوششں کی وجہ سے آج یہاں ہوں ، وہ نا چاہتے تو میں یہاں نہیں ہوتا، یہ اننگز ان کے نام ہے، یقین ہے وہ مجھے اوپر سے دیکھ رہے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے بچوں کے لیے شہر تبدیل کیا، بزنس منتقل کیا، میں ان کی جگہ ہوتا تو کبھی ایسا نا کرتا، بے شک میں اپنے بچے سے بہت محبت کرتا ہوں۔