ٹی20 رینکنگ میں بابراعظم کی تنزلی، کوہلی کی ٹاپ 10 میں انٹری

Published: 27-10-2022

Cinque Terre

 دبئی: ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست میں بھارت کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔آئی سی سی کی نئی مینز ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نمبر ایک پوزیشن خطرے میں پڑگئی ہے، سوریا کمار یادیو کے بعد اب ڈیون کانوے نے بھی رضوان کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف کیوی بیٹر ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کے بعد وہ پانچویں پوزیشن سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کیخلاف بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی ایک بار پھر ٹاپ 10 بلےبازوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، وہ اس وقت نویں پوزیشن پر قابض ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بالرز کی رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان پہلے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، مجیب الرحمان چوتھے، مہیش تھکشنا پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کا کوئی بالر ٹاپ 10 میں موجود نہیں البتہ 15 ویں نمبر پر حارث رؤف جبکہ 16 ویں پر شاداب خان شامل ہیں۔