Published: 27-10-2022
پرتھ: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے اعتراف کیا کہ بھارت کی پاکستان خلاف سنسنی خیز انداز میں جیت پر دل شکستہ تھے تاہم اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے ہارنے پر رنج ہے تاہم زمبابوے کے خلاف میچ میں دورباہ سے کم بیک کریں گے، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔افتخار احمد نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شکست کے بعد کپتان کی تقریر نے ٹیم کا حوصلہ بڑھایا ہے، وہ آخری میچ نہیں تھا ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کل زمبابوے کے خلاف جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی، ہم کسی طور انہیں کمزور حریف نہیں سمجھتے، وہ ایونٹ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔پا ک بھارت میچ کے دوران افتخار احمد نے 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کے باعث پاکستان بھارت کو 159 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوا تھا۔