ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دے دی

Published: 31-10-2022

Cinque Terre

 پرتھ: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 18 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا کیونکہ 9 اوورز میں بھارتی ٹیم کے 51 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔کے ایل راہول ایک بار پھر ناکام رہے انہوں نے 9 رنز بنائے، کپتان روہت شرما 15، ویرات کوہلی 12، ہاردک پانڈیا 2 جبکہ دیپک ہودا صفر پر آؤٹ ہوئے۔دنیش کارتک 101 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس روانہ ہوئے، دوسرے اینڈ پر سوریا کمار یادوو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور بڑھایا اور چالیس گیندوں پر 68 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔سوریا کمار کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے مقررہ بیس اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔بھارت کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ سوریا کمار 68، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 12 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقہ بالرز میں لنگی نگیڈی نے جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پارنیل نے تین اور اینریچ نورٹجے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقا اننگز جنوبی افریقا نے بھارت کی جانب سے دیے گئے ہدف 134 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پروٹیز کو مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ تین رنز پر دو اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔بعد ازاں جنوبی افریقا کو تیسری وکٹ کے نقصان کا سامنا چوبیس رنز پر کرنا پڑا، پھر ایڈن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا تو وہ نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے یوں 100 کے مجموعی اسکور پر پروٹیز کو چوتھے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے بعد کریز پر آنے والے ڈیوڈ ملر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔ یوں جنوبی افریقا کو دو گیندوں پہلے پانچ وکٹوں سے فتح نصیب ہوئی۔